جدید تقاضوں کے مطابق سپرے سے ہی کرم کش ادویات مئو ثر ثابت ہو سکتی ہیں،محکمہ زراعت
جمعہ 11 اگست 2017 14:11
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ کاشتکار کرم کش ادویات کے سپرے کیلئے ہالوکون نوزل اور جڑی بوٹی کے اگائو سے پہلے ختم کرنے کیلئے فلڈ جیٹ اور جڑی بوٹیوںکو اگائو کے بعد ختم کرنے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں نیز زہرپاشی سے پہلے پمپ کو چلا کر مطلوبہ پریشر (3 بار یا 45 پونڈ فی مربع انچ) بنا لیں اور دوران زہرپاشی پمپ کو حسب ضرورت چلاتے رہیں تاکہ پریشر برقرار رہے۔
انہوںنے کہاکہ ان سپرئیئرزپر پریشر گیج اور پریشر کنٹرول سسٹم لگاہوناچاہئے علاوہ ازیں کاشتکار دوران زہرپاشی اپنی حفاظت کیلئے سپرے ہونے والی قطار اور اپنے درمیان ایک قطار خالی رکھیں جس پر ابھی سپرے نہ ہوا ہو اسی طرح سپرے ہوا کے مخالف نہ کریں کیونکہ اس طرح ایک تو سپرے یکساں نہیں ہوتا بلکہ یہ طریقہ سپرے کرنے والے کیلئے بھی خطرناک ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بوم سپرئیر سے سپرے کرتے وقت بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے تجربہ کار آپریٹر درکار ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ا کثر اوقات بوم بنانے والے بوم کے آخری سرے پر ایک نوزل ایک خاص زاویہ پر لگادیتے ہیں تاکہ سپرے کی چوڑائی کو بڑھایا جاسکے لیکن یہ طریقہ انتہائی غلط ہے کیونکہ اس طریقہ سے آخری قطاروں پر سپرے بالکل غیر یکساں ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر فصل گھنی ہو تو نیچے سے سپرے کرنے والے نوزل کا استعمال بھی کر لینا چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.