پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ 2017کے بارے میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات کو فوری دور کرے، خالد اقبال ملک
نئے قانون کے اجراء سے پنجاب میں فارماسوٹیکل مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور میڈیکل سٹور والوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے جس سے صنعت کا کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صدر اسلام آباد چیمبر
جمعہ 11 اگست 2017 16:55
(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ انڈسٹری ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کئے ہوئے ہے اور ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
تاہم نئے قانون کے تحت اتنے زیادہ اختیارات دے دیئے گئے ہیں کہ اگر ان کا ناجائز استعمال کیا گیا تو اس انڈسٹری کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017میں مزید سخت سزائیں اور جرمانے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کی وجہ سے اس شعبے کا کاروبار کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خالد اقبال ملک نے کہا کہ فارماسوٹیکل شعبے تاجروصنعتکارپنجاب حکومت کی طرف سے جعلی ادویات کو ختم کرنے کی مہم کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت ایسے سخت سزائیں و جرمانے متعارف نہ کرائے جن کی وجہ سے فارماسوٹیکل شعبے کی کاروباری برادری کو ان جرائم کی سزا بھگتنی پڑے جو انہوں نے نہ کئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری مزید بہتر ترقی کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم نئے قانون کی بعض شرائط سے اس شعبے کا کاروبار کرنے والوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے تمام سٹیک ہولڈرز جدید سائنسی طریقے سے ادویات کی تقسیم کا نظام بہتر کرنے کی کوششوں میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں تاہم حکومت مذکورہ ایکٹ کے بارے میں ان کے تمام جائز تحفظات دور کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ قانون پر فارما انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے ان کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے لیکن بغیر ان کو اعتماد میں لئے اچانک نیا قانون نافذ کر دیا گیا جس اس شعبے کے تاجروں وصنعتکاروں کو مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ 2017پر نظرثانی کرے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فارما انڈسٹری کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرے تا کہ یہ صنعت سازگار ماحول میں مزید بہتر ترقی کر سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.