جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے پاکستان اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے ،احمد حسین
ملیر میں کامیاب جلسہ کے بعد جلد عزیز آباد کے جناح گرانڈ میں بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائیگا،صدر اے پی ایم ایل کراچی
جمعہ 11 اگست 2017 18:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو اے پی ایم ایل ہاس میں اے پی ایم ایل اسٹوڈنٹس ونگ کی جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور لیاقت آباد میں ٹان عہدیدارں کے ناموں اعلان کرنے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
احمد حسین نے کہا کہ'' سب سے پہلے پاکستان '' کا نعرہ ہماری جماعت کا نصب العین ہے ۔پاکستان اللہ تعالی کی جانب سے ایک بہت بڑا انعام ہے اور اس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔پرویز مشرف کی قیادت میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی جانب سے آزادی کی تقریبات کا انعقاد کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔نوجوان نسل کو آزادی کے سپاہیوں کی جدوجہد سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں احمد حسین نے کہا کہ اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے ۔آج اس سلسلے میں لیاقت آبا د ٹان کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میر میں کامیاب جلسہ کے بعد جلد انتظامیہ کی اجازت سے عزیز آباد کے جناح گرانڈ یا انو بھائی پارک ناظم آباد میں ایک بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے جنرل (ر)پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔انہوںنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پرویز مشرف کا محبت ،امن ،بھائی چارگی اور ''سب سے پہلے پاکستان'' کا پیغام گھر گھر جاکر لوگوں تک پہنچائیں ۔دریں اثنا فیصل آباد میں اے پی ایم ایل آج(ہفتہ)عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔کراچی سے بھی کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.