نوازشریف ہی پاکستان کی عوام کے حقیقی سیاسی رہنما ہیں ، پاکستان کی آنے والی نسلوں کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے،
محمد برجیس طاہر لاکھوں کی تعداد میں عوام نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کے ہمراہ لاہور جائیں گے،عوام کا نواز شریف سے اظہار محبت اور یکجہتی کا کارواں جاری رہے گا،وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان
جمعہ 11 اگست 2017 18:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ محمد نواز شریف جیسے دور اندیش سیاسی رہنما کی ہی خصوصیت ہے کہ جنہوں نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لیے چین کے تعاون سی60 ارب ڈالرکی مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا اور اس کا سہرا پاکستان کے پسماندہ علاقوں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سر پر سجایا جس کے لیے وہاں کے عوام محمد نواز شریف کے بے حد ممنون ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ ایسے محب وطن ، فرض شناس اور قومی سوچ رکھنے والے سیاسی رہنما کو محض اقامہ کی بنیاد پر نا اہل قرار دے دینا پاکستان کی ترقی و جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی شفاف شخصیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین اپنے لاکھ کوششوں کے باوجود محمد نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کودور حاضر میں پاکستان میں شفاف ترین طرز حکومت کو متعارف کرانے کا بانی قرار دیا جا سکتا ہے جنہوں نے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور پنجاب سمیت وفاعی سطح پر میرٹ کی پاسداری پر عمل درآمد ممکن بناتے ہوئے شفافیت اور گڈ گورننس کی حامل صوبائی و وفاقی حکومتیں متعارف کرائیں جس کا اعتراف ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل جیسے اداروں نے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام شفافیت اور گڈ گورننس کے حوالے سے واضح فرق خود جانچ سکتے ہیں کہ جہاں جہاں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہے وہاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق شفاف انداز میں عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے جا رہے ہیں اور خیبر پختونخواہ اور سندھ کی ناہل اور کرپٹ زدہ طرز حکومت کو پاکستان کا ہر خاص و عام جان چکا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکن محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی ریلی کے ہمراہ لاہور جائیں گے اورمحمد نواز شریف سے محبت اور یکجہتی کا یہ کارواں لاہور میں تھمنے والا نہیں ہے اور یہ پیغام دیں گے کہ عمران خان جیسے سازشیوں کے لیے مستقبل میں بھی ناکامی اور رسوائی ہے اور عمران خان کی جماعت کو2013 کے مقابلے میں بھی زیادہ عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.