چین کے سرمایہ کار سانی گروپ کی پنجاب میں پن بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی
مشینری و آلات کی تنصیب کیلئے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے ساتھ مل کر جگہ کے تعین کے لئے مشاورت جاری
جمعہ 11 اگست 2017 18:44
(جاری ہے)
اس موقع پر پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے اعلی عہدیداروں نے سانی گروپ کے نمائندگان کو پن بجلی کی پیداوار کیلئے موزوں ترین سائٹس کی نشاندہی کی اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری اقدامات سے روشناس کروایا۔
پنجاب بورڈ برائے تجارت کی طرف سے سانی گروپ کے نمائندے کو قابل تجدید توانائی کے حوالے سے میپنگ رپورٹ دکھائی گئی جو عالمی بنک نے پن بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کیلئے موزوں ترین جگہوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی طور پر تیار کی ہے۔ سانی گروپ اس ضمن میں پہلے ہی دو سائٹیں فائنل کر چکا ہے جس پر پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ نے ان سے رجسٹریشن مکمل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ اس کے بعد چینی کمپنی کو اظہار دلچسپی کا خط جاری کیا جا سکے اورسرمایہ کاری کا یہ عمل تیزی کے ساتھ مکمل ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق سانی گروپ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشینری کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں پانچویں جبکہ چین میں پہلے نمبر پر ہے ۔ سانی گروپ پہلے ہی1000 میگا واٹ پن بجلی کی پیداوار کیلئے پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ جبکہ اس ضمن میں سہولت کاری کیلئے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.