نواز شریف بند کمرے کی دیوار توڑ کر باہر نکلنا چاہتے ہیں ، اعتزاز احسن

ا ن کے پاس مقدمات سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ماضی میں سازشوں کا حصہ رہنے والے کس منہ سے سازشوں کی بات کرتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 11 اگست 2017 22:58

نواز شریف بند کمرے کی دیوار توڑ کر باہر نکلنا چاہتے ہیں ، اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس مقدمات سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں وہ بند کمرے کی دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں ماضی میں سازشوں کا حصہ رہنے والے کس منہ سے سازشوں کی بات کرتے ہیں جمعہ کے روز نواز شریف کے خطاب پر رد عمل کے اظہار میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پتہہے کہ ان کے خلاف جو مقدمات کھلتے ہیں ان میں صفائی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہیں معلوم ہے احتساب عالتوں میں ان کے خاندان کو سزا ہو سکتی ہے وہ اب بند کمرے سے دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں انوہں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انہوں نیر قم تقسیم کی۔ بے نظیر کی حکومتوں کے خلاف سازش کی اور حکومتیں گرائیں انہوں نے افتخار چوہدری سے مل کر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف سازش کی یہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ وزرائے اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے خلفا بغاوت کرنا چاہتے ہیں یہ خود سازشوں میں ملوث رہے اب کس سازش کی بات کرتے ہیں۔