لاڑکانہ،جشن آزادی کرکیٹ ٹورنامنٹ، شاہ لطیف ٹیم کو فتح، رینجرز ٹیم کو شکست

ہفتہ 12 اگست 2017 20:04

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) جشن آزادی کرکیٹ ٹورنامنٹ، شاہ لطیف ٹیم کو فتح، رینجرز ٹیم کو شکست۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن رینجرز کی جانب سے منعقد کرائی گئی جشن آزادی کرکیت ٹورنامنٹ ، جو کہ پولسی ٹریننگ اسکول کے کرکیٹ گرائونڈ پر ہوا، جس میں رینجرز 31 کو فائینل میں لطیف ٹیم نے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر شہباز رینجرز کے سیکٹرکمانڈرامتیاز حسین، لیفٹیننٹ کرنل محمد عاصم، ڈپٹی میئر انور لوہر نے انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس کے بعد ایک قومی ترانہ پیش کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور اہلکاروں نے ناچ اور رقص کیا۔

متعلقہ عنوان :