گھوٹکی کی سیاسی شخصیت سردارشہریارخان کا تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 14:48

گھوٹکی کی سیاسی شخصیت سردارشہریارخان کا تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : گھوٹکی کی سیاسی شخصیت اور ن لیگ کے رہنماء سردارشہریارخان شرنے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیاہے،شمولیت کاباقاعدہ اعلان پی ٹی آئی کے سکھرجلسے میں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے گھوٹکی کی سیاسی شخصیت شہریارخان سے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرانہوں نے پی ٹی آئی میں جلد شمولیت کافیصلہ کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق شہریارخان شر25اگست کوسکھرمیں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :