امن وامان کے قیام اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،سیکورٹی ادارے امن وامان کے قیام کئے لیے بھر پور اقدامات کریں ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کو ئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی کی زیر صدارت امن وامان اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ضلع زیارت کے تمام محکموں کے ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل خوستی بھی موجود تھے۔اس موقع پر تمام محکموں کے آفیسران نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو بریفنگ دی۔

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،سیکورٹی ادارے امن وامان کے قیام کئے لیے بھر پور اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں تاکہ ان سے عوام جلد استفادہ حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں چودہ اگست جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منا ئیں گے اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع زیار ت کے عوام امن پسند اور محب وطن ہیں اور ضلع زیارت کے عوام ماضی کی طرح اس بار بھی جشن آزادی جوش وخروش سے منائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل خوستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وخروش سے مناتی ہیں،ضلع زیارت میں جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا ،عوام جشن آزادی کے پروگراموں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :