قوم70 واں یوم آزادی (آج) جوش و خروش سے منائے گی

اتوار 13 اگست 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) قوم70 واں یوم آزادی (آج) پیر کو جوش و خروش سے منائے گی۔ دن کے آغاز سے ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار قائد پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور دعائیں مانگیں گے۔

شہر کے مختلف تعلیمی اداروں، تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں کی طرف سے پر چم کشائی کی تقاریب اور جشن آزادی کی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں شہری بھرپور انداز میں شرکت کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیں گے۔ پاکستان ائیر فورس کی طرف سے ائیر شو کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس میں لڑاکا طیارے فن کا مظاہر کر کے شہریوں کو محظوظ کریں گے۔ ائیر شو دوپہر 1 بجے ساحل سمندر کلفٹن پر شروع ہوگا۔