دانتوں سے بیک وقت تین کاریں کھینچنے والامصری نوجوان
ٹائسن پوری تلوار نگل سکتا ہے، انگاروں پر ، ٹوٹے شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں پر بھی چل سکتا ہے،رپورٹ
پیر 14 اگست 2017 12:52
(جاری ہے)
پوری پوری تلوار نگل سکتا ہے اور بغیر کسی تکلیف کے اسے باہر نکال سکتا ہے۔ انگاروں پر چلنے، ٹوٹے شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں پر چل سکتا ہے۔
اپنے سر سے بھاری پتھر توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پتھر تورٹے ہوئے اس کے سر کوئی چوٹ نہیں آتی۔محمد ٹائیسن کے نام سے اپنا تعارف کرانے کے بعد مصری ’سپرمین‘ نے بتایا کہ اسے اس کی جسمانی صلاحیت اور طاقت کا پتا اس وقت چلا جب اس کی عمر چھ سال تھی،وہ اپنے گاؤں میں جب بھی فٹ بال یا کوئی دوسرا کھیل کھیلتا تو ہر بار کامیاب ہوتا۔ ایک بار فٹ بال کے ایک مقابلے کے اختتام پر ہارنے والی بارہ رکنی ٹیم اس کے پیچھے پڑ گئی اور انہوں نے اسے بہت مارا۔ٹائیسن کا کہنا تھاکہ اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور ایک کھجور کاتنا توڑ کر ان کے پیچھے بھاگا۔ تھوڑ دور بھاگنے کے بعد اسے اس کے والد کی آواز سنائی دی جو خود بھی پیچھے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ انہوں نے ٹائیسن کو لڑکوں کا پیچھا کرنے سے منع کیا۔ وہ کہتا ہے کہ میں حیران تھا کہ میرے ہاتھ میں کھجور کے تنے کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ تھا اور اس وقت اس کی عمر چھ سال تھی۔ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس کے والد نے اپنے ایک دوست جو المنصورہ اسٹیڈیم میں ملازم تھے کی معاونت سے اسے کشتی کے مقابلوں میں شامل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس میں کامیاب رہے۔ اس نے بھاری چیزیں اٹھانے، باکسنگ کرنے اور چھلانگیں لگانے سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ 1500 میٹر دوڑ کے ایک مقابلے میں بھی وہ جیت گیا۔ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی طاقت کا ایک اور جگہ مظاہرہ کیا اور ایک آٹو بس کو کھینچ لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں سے تین تین کاریں کھینچ سکتا ہے۔ سیکڑوں کلو وزنی چیزیں اٹھا کر نہ صرف چل سکتا ہے بلکہ دوڑ سکتا ہے۔اس کا کہنا تھاکہ وہ اپنے دانتوں یا بالوں سے طیارہ کھینچنے کے لیے تیار ہے۔ وہ اپنی جسمانی طاقت کو فلمی دنیا میں آزمانا چاہتا ہے۔ اگر حکومت اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے تو اس سے رابطہ کرے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.