وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ ،

مریضوں کی عیادت، ادویات کی مفت فراہمی نہ ہونے کی شکایت پر اظہار برہمی، 100فیصد مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کی ہدایت جن مریضوں کو باہر سے دوائی لینا پڑی ہے ہسپتال انتظامیہ انہیں پیسے واپس کرے‘ جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں،شہباز شریف

بدھ 16 اگست 2017 12:16

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ ،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی‘ مریضوں کی جانب سے ادویات کی مفت فراہمی نہ ہونے کی شکایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سو فیصد مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہجن مریضوں کو باہر سے دوائی لینا پڑی ہے ہسپتال انتظامیہ انہیں پیسے واپس کرے‘ جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں۔

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جبکہ بعض مریضوں کی جانب سے ادویات کی مفت فراہمی نہ ہونے کی شکایت پر اظہار برہمی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سو فیصد مریضوں کو ادویات مفت ملنی چاہئیں۔ جن مریضوں کو باہر سے دوائی لینا پڑی ہے ہسپتال انتظامیہ انہیں پیسے واپس کرے۔

جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہسپتالوں کی انتظامیہ کا نہیں غریبوں کا نمائندہ ہوں۔ حکومت کی طرف سے فنڈز میں کمی نہیں آنے دی جارہی ۔ مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے کی صورتحال برداشت نہیں کروں گا۔ اس موقع پر نئے ہسپتال کی دیوار میں سیلن آنے پر ایس ای‘ ایس ڈی اور متعلقہ عملہ معطل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معائنہ ٹیم سے انکوائری کروانے کا حکم دیدیا جبکہ انہوں نے مریضوں کی قطاروں کا نوٹس بھی لیا۔