پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کہ بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش ابھی نا مکمل ہے، برجیس طاہر

بدھ 16 اگست 2017 13:55

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کہ بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش ابھی نا مکمل ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کہ بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش ابھی نا مکمل ہیں جس کے لیے بیس کروڑ سے زائد پاکستانی میاں نواز شریف پر اپنے اعتماد کا بار بار اظہار کر چکے ہیں ہم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے اور ملک کوماضی کے تجربات کی روشنی میں عزت عظمت اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائیں قوم کے میاں نواز شریف کے وزیر اعظم ہونے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے میاں نواز شریف کرڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے وزیر اعظم ہیں جن کے دور اندیشویادت نے خطے میں کمزور سمجھے جانے والے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ملک کہ تمام انتظامی اکائیوں میں بسنے والے ہر پاکستانی کے دل کی آواز میاں نواز شریف ہیں برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشہ میں ہمیشہ قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے ہم اپنے قائد کی سربراہی میں پاکستان کو دنیا کی سم سے طاقتوار قوم بنائیں گے پاکستان کا تمام صوبوں نے اپنا ووٹ بار بار میاں نواز شریف کے نام کر دیا ہے قوم کراچی سے گلگت اور کشمیر تک ایک آواز میں ایک ہی نعرہ لگا رہی ہے ہماراوزیراعظم میاں نواز شریف ہے۔