نوازشر یف کی رائے ونڈ میں دوسرے روز بھی ملاقاتیں‘

قانونی ماہر ین سپر یم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے بارے بر یفنگ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے ووٹ کا تقدس ضروری ہے‘ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے‘ ہمیں کوئی طاقت عوام سے دور نہیں کرسکتی نوازشر یف کی رائے ونڈ میں سینیٹر پرویز رشید ‘ڈاکٹر آصف کر مانی اور پرویز ملک سے گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 14:51

نوازشر یف کی رائے ونڈ میں دوسرے روز بھی ملاقاتیں‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی رائے ونڈ میں دوسرے روز بھی ملاقاتیںجبکہ قانونی ماہر ین نے نوازشر یف کو سپر یم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے بارے بر یفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سینیٹر پرویز رشید ‘ڈاکٹر آصف کر مانی اور پرویز ملک کے علاوہ قانونی ماہر ین نے بھی نوازشر یف سے رائے ونڈ جاتی عمرہ میں ملاقات کی جس میں مختلف اموار کے حوالے سے مشاورت کی گئی عوامی رابطے مہم کے ذریعے پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسوں کی تاریخوں بارے مشاورت کی گئی جبکہ پنجاب کے بڑ ے شہروں میں ریلیاں ‘جلوس اور جلسوں کا نیا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا جبکہ اس موقعہ پر میاں نوازشر یف نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے ووٹ کا تقدس ضروری ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی طاقت عوام سے دور نہیں کرسکتی ۔

متعلقہ عنوان :