دبئی میں مساج کارڈ بانٹنے والے افراد کو 10,000 عرب اماراتی درہم اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 اگست 2017 17:40

دبئی میں مساج کارڈ بانٹنے والے افراد کو 10,000 عرب اماراتی درہم اور ملک ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) منگل کے روز دبئی میونسپلٹی کے سیئنر آفیسر نے دبئی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مساج کارڈ بانٹنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا کم کرنے کے لئے مساج کارڈ بانٹتے ہوئے پائے جانے والے افراد کے کیے سخت سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد یا کمپنیز جو کہ غیر قانونی طور پر مساج کارڈز بانٹتے ہوئے پائے گئے انکو 10,000 عرب اماراتی درہم جرمانہ یا بھر ملک بدری کی سزا ہو سکتی ہے۔

فضلہ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبد المجید عبدالعزیز ال سعیفی نے کہا کہ ان کے محکمہ نے محکمہ قانون کو تجویز دی ہے کہ وہ اس جرم کی روک تھا کے لیےاس سخت سزا کے عمل کوجلد سے جلد نافذ کرنے کے لئے منظوری دے دیں۔انہوں نے دبئی میڈیا کو بتایا کہ "ہم دوسرے حکومتی محکموں کے ساتھ بھی اسی بارے میں بات چیت کررہے ہیں جواس جرم کو روکنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں ."

متعلقہ عنوان :