شہریوں کی سہولت کے لیے آگ سے بچائو اور جانوں کی حفاظت ریگولیشن 2010 ء کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،شیخ انصر عزیز
بدھ 16 اگست 2017 17:56
(جاری ہے)
اجلاس میں ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ اپریل2011 ء سے اگست2017 ء کے دوران دو زون میں تقسیم کیے گئے علاقوں 585 جنوبی ریجن اور676 شمالی ریجن کی عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جہاں پر اسلام آباد آگ سے بچائو اور جانوں کی حفاظت کے ریگولیشن 2010 ء کی روشنی میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اس سلسلہ میں82 ایڈوائزری رپورٹس کے ساتھ ساتھ53 چالان، 82 بلڈنگ پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن عمارتوں کا دورہ کر کے معائنہ کیا گیا ان میںکیٹیگری کے حساب سی129رہائشی ،64 تعلیمی،26 اداروں،344کاروباری اداروں،77 اسمبلی،133مرکنٹائل ،337 انڈسٹریل، 109 سٹوریج اور دیگر عمارات شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ جن عمارتوں کا معائنہ کیا گیا ان میں 159 سرکاری عمارتیں بلکہ 1102پرائیویٹ عمارتیں شامل ہیں۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شعبے کے افسران اور عملہ کی تکنیکی مہارتوں کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر جدید تربیتی پروگراموں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عملہ و افسران جدید تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کے بعد کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پاسکیں۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں حفاظتی و احتیاطی تدابیرسے عوام کی مکمل آگاہی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.