پاکستان کا ہرشہری 94ہزار 890روپے کا مقروض ہے۔وزارت خزانہ
میاں محمد ندیم جمعہ 18 اگست 2017 15:25
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دسمبر 2016 تک لیے گئے مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیل پیش کی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ 31 دسمبر 2016 تک مجموعی مقامی قرضے 12 ہزار 310 ارب روپے رہے جبکہ مذکورہ تاریخ تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 58 ارب ڈالر تھا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ یکم جولائی 2016 سے 31 مارچ 2017 کے دوران موجودہ حکومت نے 819.1 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تجارتی بینکوں سے حاصل کیے گیے۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 734.62 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 84.50 ارب روپے کے قرضے لیے۔جواب کے مطابق پاکستان کے ہر شہری کے ذمہ 94 ہزار 890 روپے واجب الادا ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا میں گذشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔دوسری جانب وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ اس وقت 2600 کلومیٹر طویل پاک-افغان سرحد مکمل بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، طورخم سرحد پر گیٹ کی تعمیر اور باڑ لگانے کے اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی ڈیجیٹل نگرانی، چیک پوسٹ کے قیام اور اسکینرز اور نگرانی کے سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ فرنٹئیرز کورپس (ایف سی) خیبر پختونخوا کے زیرکنٹرول علاقے میں 50 سے زائد نئی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ مزید پوسٹیں قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔جواب میں کہا گیا کہ پاک ایران سرحد پر بھی گیٹ تعمیر کیا جاچکا ہے جس کے دونوں اطراف 126 کلومیٹر لمبی خاردار تار بھی لگائی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.