خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے قطر کی عوام کیلئے حج ضیافت کا اعلان قابل ستائش قدم ہے ‘طاہر محمود اشرفی
پاکستان ،سعودی عرب کے علماء کے درمیان انتہاء پسندی ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا‘ نواف سعید المالکی
جمعہ 18 اگست 2017 19:57
(جاری ہے)
سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا عظیم ملک ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں مزید تعلقات مضبوط ہوںگے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے علماء کے درمیان انتہاء پسندی ،دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔ انہوں نے ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاکستان علماء کونسل کے جدوجہد کو قابل ستائش قرار دیا، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ارض الحرمین الشریفین کے دشمن پاکستان اور عالم اسلام کے دشمن ہیں ، پاکستانی قوم ، پاکستانی فوج ، پاکستان کے علماء ارض الحرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ عاصفة الحزم سعودی عرب کی قیادت کا ایک بہتر فیصلہ تھا اور خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی تجویز پر قطر کے حجاج کیلئے حج کی مکمل سہولتوں کا اعلان امت مسلمہ کیلئے اطمینان اور خوشی کا سبب ہے ، ایک ہزار فلسطینی شہداء کے لواحقین کو حج کے موقع پر دعوت دینا سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا فلسطین کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا ثبوت ہے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان سے خادم الحرمین الشریفین کی دعوت پر جانے والے وفد میں علماء و مشائخ اور مفکرین کی شمولیت پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان ،سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور وزیر مذہبی امور الشیخ صالح آل شیخ کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.