ولی خان بابر قتل کیس ،ایم کیوایم کے کارکن مجرم فیصل موٹا کی سزا ئے موت برقرار
سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے سزا کالعدم قرار دینے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا
جمعہ 18 اگست 2017 19:42
(جاری ہے)
عدالتی فیصلے میں کہا گیا عدالت نے محفوظ فیصلے کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا۔
فیصلے کے متن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور مجرم کے وکیل عدالت کی مزید معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو دلائل دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں واضح ہے کہ مجرم فیصل موٹا کے وکیل بھی اپنے دلائل دیں۔ اسی حوالے سے عدالت نے فیصل موٹا کے وکیل کو اکیس ستمبر کیلئے اطلاعی نوٹس جاری کردیئے۔ فیصل موٹا کی اپیل کے مطابق سزائے موت اس کی غیر موجود گی میں سنائی گئی۔ جو کہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سزا کالعدم قرار دی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اس اپیل پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق صحافی ولی بابر کو تیرہ دو ہزار گیارہ کو لیاقت آباد کے علاقے میں دفتر سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں محمد علی رضوی،شاہ رخ مانی،نوید عرف پولکا، شکیل عرف ملک کو گرفتار تھا۔ کیس کے گواہ رجب عرف بنگالی، کانسٹیبل آصف،ہیڈکانسٹیبل ارشد کنڈی، ایچ او سپر مارکیٹ شفیق تنولی کے بھائی بھی کو قتل گیا تھا۔ دہشتگردوں نے ثبوت مٹانے کے لیئے مقدمے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نعمت علی رندھاوا کو بھی ناظم آباد کے علاقے میں قتل کردیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ہزار چودہ میں چار مجرموں کو عمر قید اور دو کو سزا موت سنائی تھی۔ عدالت نے فیصل موٹا اور کامران کو غیر موجود گی سزا موت سنائی تھی۔ فیصل موٹا اور کامران کو عینی شاہد گواہ اور شریک ملزم شاہ رخ مانی کے اعترافی بیان پر سزا موت سنائی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سڑکٹ بینچ فیصل ماٹا کی سزا کے خلاف اپیل پر ستمبر میں سماعت کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.