وزارت انسانی حقوق اور وزارت تجارت وکامرس کی عدم دلچسپی
پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرے میں پڑگیا،وزارت نے نہ انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات دور کئے، رواں سال کے شروع میں یورپین یونین کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا
جمعہ 18 اگست 2017 20:32
(جاری ہے)
یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس دینے کے ساتھ ایک بڑی شرط پاکستان میں انسانی حقوق کی فراہمی کویقینی بنانا تھاجبکہ وزارت انسانی حقوق اس سلسلے میں مطلوبہ حدف پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے یورپی یونین کے اعلی سطحی وفدطے شدہ ملاقات سے ملنے سے انکار کردیا۔ آن لائن کے پاس موجود دستایزات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری حمیر ااعظم نے مارچ کے مہینے میں یورپین یونین کے ایک وفد سے ملنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیکرٹری نے یہ قدم سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا کے کہنے پرلکھا، سیکرٹری رابعہ جویری آغا نہ صرف خود عدم دستیابی ظاہر کی بلکہ جوائنٹ سیکرٹری کو بھی یورپی یونین کے وفد سے ملاقات سے روک دیا۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین سے نام نہ ظاہر کرنے پر بتایا کہ یورپی یورنین کا وفد جوائنٹ سیکرٹری سے ملنے کیلئے تیار تھا اور وفد کی ملاقات کیلئے وقت اوردن طے ہوچکے تھے مگر عین وقت پر انکار کردیا گیا۔جس کی وجہ سے وفد ناراض واپس چلاگیا۔ وزارت انسانی حقوق سے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر وہ فون سننا گوارہ نہیںکیا۔ شمیم محمودمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.