سکھر، ٹھیکیداروں کا مال پڑی کا ٹھیکہ غیر متعلقہ ٹھیکیداروں کو دینے کے خلاف میونسپل کارپوریشن آفیسر کے خلاف احتجاج

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مال پڑی کا ٹھیکہ منظور نظر غیر متعلقہ ٹھیکیداروں کا دینے والے عمل کے خلاف ٹھیکیداروںحزب اللہ مہر ، نیاز حسین ، عابد علی و دیگر نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں مئیر سکھر ، میونسپل کمشنر ، ٹیکسینشن آفیسر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا احتجاج کے دوران متاثرہ ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ عید الضحیٰ کے سلسلے میں ہر سال میونسپل کارپوریشن سے مال پڑی ٹھیکہ کیلئے نیلامی کا اعلان کیا جاتا ہے اس بار بھی اعلان کیا گیا ہم لوگ مقررکردہ تاریخ جو کہ 18اگست رکھی گئی تھی اس پر موجود ہیں لیکن کارپوریشن کے کرپشن میں ملوث افراد نے مئیر سکھر کے کہنے پر رات کی تاریخی میں بااثر سیاسی ٹھیکیدار کو مال پڑی کا ٹھیکہ اونے پونے داموں فروخت کر دیا ہے اور ہمیں دلاسے دیا جا رہا ہے کہ مال پڑی نیلامی مئیر سکھر اور میونسپل کمشنر کی عدم موجودگی پرکینسل کر دی اگر تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے تو ٹیکسینشن آفیسر ہمیں کینسل لیٹر اور آئندہ کی تاریخ میں بھی نہیں دے رہا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے دوسری جانب ٹھیکیداروں نے کارپوریشن میں موجود یوسی دس شمس آباد کے چیئرمیں وزیر علی مہر کو گھیر لیا اور انہیں ٹھیکے کی نیلامی منظور نظر افراد کو دینے والے عمل سے آگاہ کیا جس پر یوسی چیئرمین حاجی وزیر علی مہر نے ایسے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو یقین دلایا کہ ان کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے سلسلے میں آئندہ کارپوریشن کے اجلاس میں آواز اٹھائی جائیگی انہوں نے مئیر سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی منظور نظر افراد کو نوازنے والا سلسلہ فوری بند کیا جائے اورنیلامی میں سرکاری ریٹ سے زائد رقم دینے والے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیا جائے تاکہ کسی بھی حق دار کی حق تلافی نہ ہو سکے دوسری جانب سے سکھر میونسپل کارپوریشن کے ٹیکسینش آفیسر خالد جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے الزام کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مال پڑی کا ٹھیکہ کسی بھی منظور نظر شخص کو نہیں دیا گیا ہے بلکہ بالا افسران کی عدم موجودگی پر تاریخ آگے بڑھائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :