سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا اور سیاست میں اتار چڑھائوآتے رہتے ہیں ، صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو
تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے جتنی قربانیاں پی پی پی نے دیں ہیں کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیں
جمعہ 18 اگست 2017 21:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک اسد سکندر کے آبائی گا ں تھانہ احمد خان میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی پھپی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایم این اے فریال تالپور ، ایم پی اے اعجاز جھکرانی ، ایم پی اے گیا ن چند ایسرانی ،لال چند اکرانی ، ضلع جام شورو پی پی کے صدر سید آصف شاہ ، ملک قمر ، رئیس امان اللہ شاہانی کے علاوہ پی پی پی کے دیگر رہنما ں کارکنان اور معززین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ پی پی پی اور سندھی قوم کا یہ اصول ہے کہ وہ اپنوں یا غیروں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہا س پہنچنے پر جو ہمارا استقبال ہوا ہے وہ باعث مسرت ہے اور لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ملک خاندان سے عوام کا پیار اور محبت وہی پرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے سندھ میں اقدار کے 9 سال مکمل کر لیے ہیں اور یہ سال انتخابات کا ہے اور پی پی پی پر لوگوں کا جو اعتماد ہے وہ آیندہ انتخابات میں بھی قائم رہے گا انشااللہ آیندہ انتخابات میں بھی برسر اقدار آئے گی ۔ نیب سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہ ادارہ پی پی پی کے خلاف بنایا تھا جبکہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ اسمبلی کواختیار حاصل ہے کہ وہ خود اپنی قانون سازی کرے اور ہم نے جو احتساب کا قانون متعارف کروایا ہے وہ مکمل غیر جانبدار ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں چھوٹی چھوٹی سرزنش سے سیاسی کیریئر ختم ہو جاتاہے جیسا کہ نواز شریف کی سیاسی موت ہوچکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انتظامی بنیادوں پر اضلاع کی تقسیم ہوتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور آیندہ بھی کرتی رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.