نیب لاہور میں نواز شریف فیملی کے افراد اور اسحاق ڈار بیان ریکارڈ کرانے نہ پہنچے

افسران سارا دن شریف فیملی کے افراد کا انتظار کرتے رہے

جمعہ 18 اگست 2017 23:12

نیب لاہور میں نواز شریف فیملی کے افراد اور اسحاق ڈار بیان ریکارڈ کرانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) نیب لاہور میں نواز شریف فیملی کے افراد اور اسحاق ڈار بیان ریکارڈ کرانے نہ پہنچے ۔نیب کے افسران سارا دن شریف فیملی کے افراد کا انتظار کرتے رہے ۔نوازشریف کے وکلا ء بھی نیب لاہور میں میاں نواز شریف ،حسن نواز شریف ،حسین نواز شریف ،مریم صفدر اوراسحاق ڈار کی طرف سے نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ۔

نیب لاہور کے افسران نے گزشتہ روز روٹین کا سارا کام ملتوی کردیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے کیسز کی پیروی کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی نئی تاریخیں دیکر واپس بھجوایا جاتا رہا ۔نیب لاہور میں نوازشریف فیملی سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے آنے والے نیب راولپنڈی کے افسران بھی سارا دن کشمکش کا شکار رہے کہ پتہ نہیں کس وقت نواز شریف کی فیملی کی طرف سے کوئی وکیل پیش ہوجائے ۔ نیب لاہور میں اپنے کیسز کی پیروی کے لئے دور دراز سے آنے والے شہری بھی اس صورتحال کی وجہ سے پریشان رہے ۔جبکہ نئے کیسز کے لئے نیب لاہور سے رجوع کرنے والے کئی سائلین واپس بھجوائے جانے پر نواز شریف کو کوسنے بھی دیتے رہے ۔