آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے 3لاکھ 37ہزار 336خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

ہفتہ 19 اگست 2017 13:04

آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے 3لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے 3لاکھ 37ہزار 336خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ 18ہزار 554خاندان وسط ستمبر تک واپس اپنے علاقوں میں پہنچ جائیں گے ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے ، اب تک 3لاکھ 37ہزار 336خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جن میں شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ 5ہزار676، جنوبی وزیرستان کے 71ہزار 124خاندان خیبر ایجنسی کے 91ہزار 689خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اورکزئی ایجنسی کے 35ہزار 823خاندان اور کرم ایجنسی کے 33ہزار 24خاندان پہلے ہی اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان دونوں قبائیلی ایجنسیوں میں واپسی کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کے موقع پر واپس جانے والے خاندانوں کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کیا جا رہا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام بے گھر افراد کو 6ماہ کیلئے مفت اشیائے خوردنوش فراہم کر رہا ہے ۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کو عارضی رہائش کیلئے خیمے اور گھریلو استعمال کیلئے برتن اور چٹائیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :