ڈا ئو یونیورسٹی کے آٹزم سینٹر میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہاں خصوصی بچوں کی صلاحیت نکھارنے کے حوالے سے قابل ستائش کام ہورہا ہے، ہم اس سینٹر کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں ہمارے پاس تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی ہے، خصوصی بچوں کو اہمیت دینا انکا حق ہے، بہتر تربیت فراہم کرکے معاشرے کا کارآمد فرد بنا سکتے ہیں

اتوار 20 اگست 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈا یونیورسٹی میں آٹزم سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈا ئو یونیورسٹی کے آٹزم سینٹر میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں خصوصی بچوں کی صلاحیت نکھارنے کے حوالے سے قابل ستائش کام ہورہا ہے، ہم اس سینٹر کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں، ہمارے پاس تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی ہے، خصوصی بچوں کو اہمیت دینا انکا حق ہے۔

ہم انہیں بہتر تربیت فراہم کرکے معاشرے کا کارآمد فرد بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کا اجرا ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، فنڈز کا استعمال درست سمت میں ہونا ضروری ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میری پرورش اس ادارے کے قریبی علاقیایم اے جناح روڈ میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹر کے اطراف کے علاقوں کی حالت زار دیکھ کر مجھے خود افسوس ہوا، صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت اور تعلیم کے محکمے میں ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے زہنی طور پر کمزور بچے ے ساتھ میوزک سن کر لطف اندوز ہوئے اورانہوں نے ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے Limb (dual) سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ ڈا یونیورسٹی میں آٹزم سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی بچوں کا قومی ترانے اور ملی نغموں پر فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

سیدمراد علی شاہ نے فن کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اختیارات وزیر اور افسران کو سونپے ہیں۔ وزیر صحت کو ہر فیصلہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ انتظامی تبدیلی کرنے کا انہیں مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں ری ہیبلیٹیشن سینٹرز کھولنے کے لئے تیار ہیں،مجھے صرف منصوبے کا بتایا جائے فنڈز جاری کرنا اور اسے عملی جامہ پہنانا ہمارا کام ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی کا آٹزم سینٹر دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

متعلقہ عنوان :