شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا پارلیمانی اجلاس، نواز شریف کے حق میں قرار د
اد منظور قرار داد میں نواز شریف کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم، سابق وزیراعظم کی قیادت، سوچ اور پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ(ن) آئین کی بالادستی کیلئے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی، سی پیک منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا،قرار داد
پیر 21 اگست 2017 17:30
(جاری ہے)
قرار داد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پارٹی پالیسیوں سے ملک کو اقتصادی تباہی، بدترین لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نکالا، نواز شریف کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
قرار داد میں کا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو خوشحالی و ترقی اور امن و استحکام کی راہ پر گامزن کیا، ملکی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری سے تابناک مستقبل کی بنیاد رکھی، سی پیک کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کی، سی پیک منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ چند سیاستدان جمہوری میدان میں پے درپے شکست سے مایوس ہو گئے ہیں، مایوس سیاستدان اداروں کے ٹکرائو سے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے عناصر کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) خوشحال مستقبل، امن اور عوام کی حکمرانی کا سفر ہر قیمت پر جاری رکھے گی، چیلنجز کا مقابلہ مضبوط جمہوریت ، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حق حاکمیت کے احترام سے ممکن ہے، پاکستان نے ماضی میں ان اصولوں سے روگردانی کر کے بھاری رقم ادا کی، مسلم لیگ(ن) آئین کی بالادستی کیلئے دیوار چین کا کردار ادا کرے گی، مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنا پر آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں کامیاب ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.