بیرونی قوتوں کے آ لہ کار پاکستان میں انتشا ر کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،بلال اکبر بھٹی رکن پنجاب اسمبلی

منگل 22 اگست 2017 19:15

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے آ لہ کار پاکستان میں انتشا ر کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں آ جکا پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں اپنا نمایاں مقام بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے اب پاکستان سازشوں،دھرنوں کا متحمل نہیں ہم سب نے آ گے بڑھنا اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے جمہوریت کا احترام اسکی ساکھ کو نقصان نہ پہنچانے کیلئے سخت فیصلوں کا سامنا کیا اب دھرنا پارٹی اداروں کو متنازعہ اور پریشرائز کرنے کیلئے کردار کشی کرنے میں مصروف ہے انشااللہ2018میںبھی عوام کی بھرپور حمایت سے مسلم لیگ(ن)کی حکومت قائم ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکروں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ اقتصادی راہداری واحد منصوبہ جو دشمن کو کبھی ہضم نہیں ہونا پوری قوم متحد ہوکر اس منصوبے کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے سول اور عسکری قیادت میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں دونوں ایک ہی پیج پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقہ میں عوام کے بنیادی مسائل حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا پہلے بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے جلد حلقے میں خطیر رقم سے متعدد منصوبوں کا آ غاز ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :