امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے احتساب سب کا تحریک کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس 23 منصورہ میں طلب کرلیا

منگل 22 اگست 2017 22:36

امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے احتساب سب کا تحریک کے حوالے سے اعلیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پانامہ لیکس مقدمہ اور احتساب سب کا تحریک کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 23 اگست کو منصورہ میں طلب کیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کے نامور ماہرین قانون شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں احتساب کے عمل کو موثر بنانے اور لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ اجلاس کے بعد سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :