سکالرز شیر علی خان اوررئیس گل نے پی ایچ ڈی کرلی

بدھ 23 اگست 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) جامعہ پشاور کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ریسرچ سکالر محمد شیر علی خان نے پی ایچ ڈی کرلی، تحقیقی مقالے کی دفاعی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں انہوں نے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی ان کے سپر وائزر تھے ،اسی طرح سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ سکالر رئیس گل نے بھی پی ایچ ڈی کر لی ۔ان کے سپر وائزر پروفیسرڈاکٹر امیر زادہ تھے۔ دونوں تحقیق مقالوں کی دفاعی تقریب میں فیکلٹی ارکان ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :