دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید مسلح افواج ،دیگر سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
صوبہ پنجاب میں غیر قانونی بس سٹینڈز کے خلاف بھی قرار داد ،لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف تحریک التوائے کار بھی جمع کروا دی گئی
بدھ 23 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں غیر قانونی بس سٹینڈ قائم ہیں ، غیر قانونی سٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاجس کی وجہ سے حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،یہ تمام سٹینڈ انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم ہیں،انتظامیہ روزانہ بھتے کی شکل میں کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں۔
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی سٹینڈز کو فوری بند کرے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے تحریک التوائے کار جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن بننے کے بعد سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار،بغیر نقشہ جات بننے والی عمارتوں نے ریونیو کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کو بھی داؤ پر لگا دیا،نقشہ بنانے کے عمل کو انتہائی پیچیدہ بنانے سے نو ٹاؤنز میں عوام در بدر،تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے نوٹاؤنز میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔اور ان غیر قانونی تعمیرات میں نہ صرف بلڈنگ بائی لاز اور قوانین و ضوابط کو پس پشت ڈلا جا رہا ہے بلکہ کسی بھی مروجہ قانون کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔جس کی وجہ سے نہ صرف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو ریونیو کی مد میں خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ بغیر نقشہ جات بنائی خطرناک طریقے سے بنائی جانے والی عمارتوں نے انسانی جانوں کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔یاد رہے ماضی قریب میں بلڈنگ بائی لاز کو پس پشت ڈال کر بنائی جانے والی عمارات کی وجہ سے کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں اور ان میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی عمارت کا نقشہ بنوانے کے عمل کو عام آدمی کے لیے اتنا پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ لوگ در بدر ہو کے رشوت دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اور نہ ہی عام آدمی کی رہنمائی کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں نقشہ بنوانے کا کوئی خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.