سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس ریاض احمد کے کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے،ڈی جی نیب کی تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات
بدھ 23 اگست 2017 17:20
(جاری ہے)
منجمد اثاثوں میں ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور، اللہ دین انٹر نیشنل پرائیوٹ سوسائٹی اسلام آباد ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر ، ڈی جی خان اور زیارت میں 28 کروڑ مالیت کے انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس ، پلاٹس اور گاڑیاں شامل ہیں۔
نیب بلوچستان نے ڈائر یکٹر جنرل نیب عرفان نعیم منگی کی ہدایت پر سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس و بی ایریا سے اے ایریا منتقلی کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر ریاض احمد اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے گئے تقریبا 28 کروڑ مالیت کے غیر قانونی اثاثے منجمدکئے۔تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے دو ران سروس مختلف عہدوں پر رہ کر بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر، ڈی جی خان اور زیارت میں انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس اور پلاٹس ، گاڑیاں ودیگر اثاثے بنائے۔ملزم کے خلاف تحقیقات کے دوران 35 بینک اکاونٹس بنانے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ ملزم نے اپنے رشتہ داروں کے نام کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ بھی بنا رکھے تھے۔ واضح رہے نیب بلوچستان نے ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر کے ملزم کو چند ماہ قبل گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا تھا ، جبکہ کیس سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس بھی عدالت میں دائر کیاگیاتھا۔اثاثہ جات کیس میں ملزم کے رشتہ داروں کے علاوہ و دیگر معاونین کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.