دفعہ 62,63کو ختم کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، پروفیسر ابراہیم
قومی خزانہ اور ملک کا مستقبل دفعہ 62,63کی حامل قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ رہ سکتا ہے ،جماعت اسلامی ضلع وسطی کے اجتماع ارکان سے خطاب
بدھ 23 اگست 2017 23:02
(جاری ہے)
جبکہ امرائے زونز نے کارکردگی رپورٹ اور مہم چرم قربانی کے حوالے سے اہداف اور منصوبہ بندی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سکریٹری وقاص انجم جعفری ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ ، امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان ، سکریٹری ضلع محمد یوسف اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
پروفیسر ابراہیم نے ارکان جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی اولین ضرورت ہے ، جب ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے تب ہی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ملک اور قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کوئی عام او ر روائتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دعوت اور تحریک اور اقامت دین کی جدوجہد کا نام ہے ۔ اللہ کا بڑا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ایک ایسی اجتماعیت اور تحریک سے جوڑا ہے جو ایک عظیم مقصد کے لیے برپا کی گئی ۔جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کے قانون کو اللہ کی زمین پر نافذ کرنے اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلا کر اللہ کی غلامی اور بندگی اختیار کرنے کی کوشش کرنا ہے ۔پاکستان کو حقیقی معنوں میںمدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانا ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں تبدیلی کے لیے آئینی و قانونی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ان ہی خطوط پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔حافظ نعیم الرحمن نے مہم چرم قربانی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کا مقصد صرف کھالیں جمع کرنا ہی نہیں بلکہ یہ مہم دعوت کے ابلاغ اور رابطہ عوام کا بھی مؤثرذریعہ ہے ۔ کارکنان اور ذمہ داران حلقہ کراچی اور ضلع کے اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور منصوبہ بندی اور بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کریں ، انہوں نے کہا کہ مہم چرم قربانی جماعت اسلامی کی شناخت ہے اور جماعت اسلامی نے ہی سب سے پہلے کھالیں جمع کرنا شروع کیں اور اس کو خدمت خلق کا ذریعہ بنایا ۔ ماضی میں انتہائی نامساعد حالات اور سخت رکاوٹوں کے باوجود کارکنان نے یہ کام جاری رکھ اور ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.