سرگودھا ، انسداد دہشت گردی عدالت ایم این اے جمشید دستی کیخلاف مقدمہ کی سماعت کل کریگی

پیر 28 اگست 2017 15:32

سرگودھا ، انسداد دہشت گردی عدالت ایم این اے جمشید دستی کیخلاف مقدمہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت مظفر گڑھ کے ایم این اے جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی سماعت کل 29 اگست کو کریگی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں مقدمات میں ملوث رکن اسمبلی خود عدالت پیش ہوں گے جن کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایم این اے جمشید دستی کے خلاف قائم مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کر رہی ہیاور وہ اسی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے جمشید دستی کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے سرگودھا کی خصوصی عدالت نے گزشتہ پیشی پر مطفر گڑھ کے تھانہ سول لائن پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا مکمل چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت کل چالان بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :