پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
منگل 29 اگست 2017 13:37
(جاری ہے)
قومی کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کے تحت پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کیا ہوا ہے جب کہ کرکٹرز کے خلاف کیس بھی چل رہا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ ٹریبیونل آ ج سنائے گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے 29 جولائی کو حتمی تحریری دلائل جمع کروائے تھے۔۔ شرجیل خان پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ سال معطلی کے علاوہ 20لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کی ابتدا میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 9 فروری کو شرجیل خان کو وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا، 18 فروری کو ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس کے بعد اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ 29 جولائی کو کرکٹر کی جانب سے حتمی دلائل جمع کروانے کے بعد ٹریبیونل کی جانب سے 30 دن کے اندر فیصلہ سنایا جانا ضروری تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان سے متعلق فیصلہ آ ج سنایا جائے گا جب کہ انٹی کرپشن ٹریبونل نے کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹریبیونل میں شرجیل خان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ میں الزامات ثابت ہونے پر تاحیات پابندی کی سفارش کر رکھی ہے ،خیال رہے کہ اوپننگ بلے باز شرجیل خان کا کیس پی سی بی کے ٹریبیونل میں گذشتہ 6 ماہ سے زیر سماعت ہے جس میں ان کے وکلاء پی سی بی کے ثبوتوں کو ناکافی قرار دے کر مسترد کرتے آئے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر اسلام یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا.بعد ازاں شاہ زیب حسن، ناصر جمشید اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو بھی بکیز سے رابطے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایس ایل سے باہر کر دیا گیا تھا۔محمد عرفان نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا جس کے بعد ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔پی سی بی نے عرفان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈسپلن بہتر ہونے پر فاسٹ باؤلرز کی سزا 6 ماہ تک محدود کی جا سکتی ہے۔ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں مبینہ طور پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی یوسف نامی بکی کے ساتھ گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔شاہ زیب حسن اور خالد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں سماعتیں اب بھی زیر التواہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.