Live Updates

مریم نواز نے شہباز شریف کی ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 ستمبر 2017 22:38

مریم نواز نے شہباز شریف کی ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء) مریم نواز نے شہباز شریف کی ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف کی ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم ماڈل ٹاون کی رہائش گاہ سے ہی چلا رہی ہیں۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی رہائش گاہ کو الیکشن آفس میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسی باعث شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان میں بھی ناراضگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ جبکہ اس تمام صورتحال سے حمزہ شہباز بھی خاصے نالاں ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات