واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے

منگل 5 ستمبر 2017 14:12

واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آ مد 168200 کیوسک اور اخراج165000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 26700 کیوسک اور اخراج26700 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 22200 کیوسک اور اخراج 30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 63300 کیوسک اور اخراج 30700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد 199800 کیوسک اور اخراج 191800 کیوسک، چشمہ میں آمد 208700 کیوسک اور اخراج 190000 کیوسک، تونسہ میں آمد 191300 کیوسک اور اخراج 168300 کیوسک، پنجند میں آمد 20600 کیوسک اور اخراج 5090 کیوسک، گدو میں آمد 184300 کیوسک اور اخراج 155600 کیوسک، سکھر میں آمد 141200 کیوسک اور اخراج 84000 کیوسک، کوٹر میں آمد 114200 کیوسک اور اخراج 85300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380 فٹ، ریزر وائر میں پانی کی موجودہ سطح 1543.73 فٹ، ریزر وائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.815 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1233.10فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.708 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چشمہ ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 637 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.156 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔

متعلقہ عنوان :