پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیمکل علی الصبح کراچی سے عمان روانہ ہوگی

بدھ 6 ستمبر 2017 22:58

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیمکل ..
لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) عمان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم کل جمعرات کی علی الصبح کراچی سے عمان روانہ ہوگی ،ٹیم کے خلاف 9سے 15ستمبر تک پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ،ٹیم کا جمعرات کے رو ز ٹریننگ میں کیمپ آخری دن تھا ،اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حافظ علی عمیر ،علی رضا ،اسد عزیز ،مبشر علی ،سہیل منظور ،تعظیم الحسن، فیضان ،تیمور ملک ،رانا سہیل ریاض ،شجیع احمد ( کپتان )محمد عتیق ( نائب کپتان )سمیع اللہ ،شان ارشد ،عبدالجبار ،محمد نوید ،نوہیز زاہد ملک ،اویس الرحمان اور عامر علی شامل ہیں ،ٹیم آفیشلز میں منصور احمد ( ٹیم مینجر)،محمد عثمان ( کوچ )،محمد ثقلین ( کوچ )ریحان بٹ ( کوچ فزیو تھراپسٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :