نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خاتون زخمی ،نشترہسپتال منتقل

جمعہ 8 ستمبر 2017 21:38

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2017ء) تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مچھلی منڈی کے قریب چھت پرسوئی ہوئی خاتون کو اچانک سرپرگولی آلگی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق رات گئے مچھلی منڈی ایریاکی رہائشی 35سالہ فرحانہ عروج زوجہ حسنین گھرکی چھت پرسورہی تھی کہ ا چانک نامعلوم مقام سے ہونے والی فائرنگ سے گولی اس کے سرمیں آکرلگی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئی۔ریسکیو1122اہلکاروںنے متاثرہ خاتون کونشترہسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم آنکھ کے قریب گولی لگنے سے اس کی ایک آنکھ کے متاثرہونے کاخدشہ ہے ۔تھانہ شاہ شمس پولیس نے نامعلوم فائرنگ کرنے والے افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :