چین کمپنی زمبیا میں قومی شاہرا ہ تعمیر کریگی

منصوبہ کے تحت 321کلومیٹرلوساکا ۔ناڈولہ دوطرفہ شاہراہ تعمیر کی جائیگی منصو بہ چار مرحلوں میں 1.2ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:47

چاسامبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) زمبیا میں گذشتہ روز چین کی طرف سے فراہم کردہ فنڈ کے ذریعے قومی شاہر اہ کے منصوبے کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے ، اس منصوبے کے ذریعے ملک کے جنوبی اور مرکزی علاقوں کو کان کنی کیلئے معروف صوبے کاپر بیلٹ سے ملاد یا جائیگا ،منصوبے کے تحت 321کلومیٹر لوساکا ۔

(جاری ہے)

ناڈولہ دوطرفہ شاہراہ تعمیر کی جائیگی جس میں 45کلومیٹر کی ایک اور شاہراہ بھی شامل ہو گی جبکہ منصوبے میں ایک بائی پاس بھی شامل کیا گیا ہے، یہ منصوبہ چائنا جیانگ زی کارپوریشن 1.2ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے مکمل کرے گی ، منصوبے کیلئے یہ رقم چین کے ایگزم بینک نے فراہم کی ہے شاہرا ہ چار مرحلوں میں تعمیر کی جائے گی جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے 3000مواقع پیدا ہوں گے ۔

چینی کمپنی کے صدر زو گائو جیان کا کہنا ہے کہ کمپنی 1987ء سے اب تک زمبیا میں 200منصوبوں پر کام کرچکی ہے جس سے اسے زمبیا کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :