فیملی اختلافات ختم شہباز شریف مرکزی کردار نبھائیں گے

اتوار 10 ستمبر 2017 11:23

فیملی اختلافات ختم شہباز شریف مرکزی کردار نبھائیں گے
لاہور(اردوپوائنٹ تاز ترین اخبار ۔ 10ستمبر2017ء) : مریم جانشین حمزہ فارغ ،آئندہ عام انتخابات میں شہباز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے پارٹی کی کمان بھی سنبھالیں گے ،سلمان شہباز کو خاندانی بزنس میں نمایاں کردار دینے کا فیصلہ ،حسن اور حسین کاروبار میں معاونت کریں گے ، حمزہ شہباز آہستہ آہستہ پس منظر میں چلیں جائیں گے ،تنظیمی اور سیاسی طور پر کوئی فعال کردار نہیں دیا جائے گا ،شہباز نے نواز کو دیکھو اور انتظار کرو پالیسی پر قائل کر لیا ، معاملات طے کروانے میں والدہ کا اہم کردار۔

لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف فیملی کے مابین اختلافات کو باہمی رضا مندی کے ساتھ لے کر لیا گیا جس کے مطابق میاں شہباز شریف کو سیاست میں مرکزی کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے اور پارٹی کی سربراہی بھی ان کے حوالے کی جائے گی ،جبکہ ان کے ہمراہ مریم نواز کو سیاست میں جانشین کے طور پر آگے لایا جائے گا اور حمزہ شہباز شریف آہستہ آہستہ پس منظر میں چلیں جائیں گے ،انہیں تنظیمی اور سیاسی طور پر کوئی فعال کردار نہیں دیا جائے گا ان کی جگہ مریم نواز لیں گی ۔

دوسری جانب میاں شہباز شریف کے چھوٹے صاحبزادے کو سلمان شہباز کو خاندانی بزنس میں نمایاں کردار دیا جائے گا ۔ حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے کاروبار میں معاونت کریں گے ۔ اس سارے معالات کو طے کروانے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا اہم کردار ہے ،انہوں نے شہباز شریف کو خصوصی طور پر لندن بجھوایا تھا ،یہ بھی معلوم ہے کہ شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو اس بات پر قائل کر لیا کہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کی جائے اور کسی فیصلہ کن مرحلہ کا آغاز نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :