راجستھان میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں،1 شخص ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

اتوار 10 ستمبر 2017 16:30

راجستھان میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں،1 شخص ہلاک درجنوں زخمی ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کی زیادتیوں کے خلاف عوامی احتجاج کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے علاقے رام گنج میں مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد پولیس کے بڑھتے مظالم کے خلاف احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے موبائلز سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جبکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا ۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم صورت حال زیادہ بگڑنے پر انتظامیہ نے چار تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کردیا اس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔سکولوں کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :