سوئٹزرلینڈ میں کوہ الپس کے گلیشیئر ٹرفٹ کا بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا ،جانی نقصان نہیں ہوا،200 سے زائد افراد کی منتقلی

اتوار 10 ستمبر 2017 19:00

سوئٹزرلینڈ میں کوہ الپس کے گلیشیئر ٹرفٹ کا بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا ،جانی ..
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) سوئٹزرلینڈ میں کوہ الپس کے گلیشیئر ٹرفٹ کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسوئٹزرلینڈ کے جنوب میں ساسفی کے مقام پر کوہ الپس کے گلیشیئر ٹرفٹ کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گلیشیئر کے گرنے کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے قریبی قصبے کے کم از کم 220 رہائشیوں کو پہلے ہی منتقل کر دیا تھا۔

گلیشیئر کے گرنے کے بعد پولیس نے صورت حال کا اندازہ لگاتے ہوئے منتقل کیے گئے افراد کو واپس اپنے اپنے مکانات میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔ گلیشیئر کے ٹوٹ کر گرنے سے برف کے تودے قصبے تک نہیں پہنچ پائے، البتہ کوہ پیمائی کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ ٹرفٹ گلیشیئر کے مزید ٹوٹنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :