امسال حجاج نے 26ارب ریال خرچ کئے

اتوار 10 ستمبر 2017 19:00

امسال حجاج نے 26ارب ریال خرچ کئے
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) امسال داخلی و خارجی حجاج نے 26ارب ریال خرچ کیے ۔ایک سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ ماہر جمال نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال داخلی و خارجی حجاج کے مجموعی اخراجات 20تا26ارب ریال کے لگ بھگ ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گزشتہ برس حجاج کرام نے 14ارب ریال خرچ کئے تھے۔ امسال ان کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اخراجات 14ارب ریال سے بڑھ کر 26ارب ریال تک پہنچ گئے۔حجاج رہائش ، کھانے پینے ، تحائف اور فضائی نقل و حمل پر خرچ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :