چین اور ازبکستان مابینمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

توانائی، نقل و حمل، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، کمشنر چینی سینٹرل کمیٹی میانگ سلک روڈ اقتصادی بیلٹ21ویں صدی کا سب سے بڑا اور کامیاب منصوبہ ہے، ازبک صدر

اتوار 10 ستمبر 2017 19:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چین اور ازبکستان نے ترقیاتی حکمت عملی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع پیمانے پر بڑھانے پر اتفاقکیا ہے، چین اور ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، سلک روڈ اقتصادی بیلٹ21ویں صدی کا سب سے بڑا اور کامیاب منصوبہ ہے، توانائی، نقل و حمل، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر رساں ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل کمیٹی برائے سیاسی اور قانونی معاملات کے کمشنر میانگ ینگ نے ازبکستان کے صدر شوکت میرزیئیف کے ساتھ ملاقات کی جس میں یہ طے پایا کہ چین اور ازبکستان نے ترقیاتی حکمت عملی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع پیمانے پر بڑھائیں گے۔ ازبکستان چین کے ساتھ ہر شعبہ میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ ازبک صدر نے کہا کہ چین کا سلک روڈ اقتصادی منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا اور کامیاب منصوبہ ہے۔ ازبکستان چین کے ساتھ کھڑاہے اور چین کے ہر اہم اقدام کی حمایت کرے گا۔دونوں رہنمائوں نے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان معاہدوں میں توانائی، نقل و حمل، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور باہمی ثقافتی تبادلے کے معاہدے اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :