روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے، وفاقی تنظیم ملازمین بینکس و مالیاتی ادارہ جات

عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک بر ما میں مسلمانوں کا قتل عام بہتر کرائے،او آئی سی ممالک بشمول پاکستان پانے ممالک سے برما کے سفیروں کو نکال دیں، حکومت پاکستان اس مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے،خصوصی گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے، عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک بر ما میں مسلمانوں کا قتل عام بہتر کرائے OICکے ممالک بشمول پاکستان پانے ممالک سے برما کے سفیروں کو نکال دیں۔ حکومت پاکستان اس مسئلہ پر قائدانہ کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی تنظیم ملازمین بینکس و مالیاتی ادارہ جات کے چیئر مین اور پاکستان بینک انشورنس ایمپلائز فیڈریشن کے چیف آرگنائزر ملک محمد حسین، فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد فاروق، چیئر مین ملک محمد اسماعید ، وائس چیئر مین اجمل خان، جنرل سیکرٹری ساجد علی عباسی، سر پرسٹ اعلیٰ چوہدری محمد قیوم، نائب صدر شوکت علی بھٹی، وائس چیئر مین لیاقت علی ، نائب صدر شوکت علی بھٹی، وائس چیئر مین لیاقت علی، نائب صدر شوکت علی بھٹی، وائس چیئر مین لیاقت علی نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی قاتل آنگ سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے علامی برادری خصوصا OIC ممالک مسلمانوں کا قتل عام بند کروائیں۔ پاکستان حکومت اس مسئلہ پر دلیرانہ اقدامات کرے اور قائدانہ کردار ادا کرے۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی مالی امداد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :