برماء میں مسلمانوں کے قتل عام اور کھلی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کونسل کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) برماء میں مسلمانوں کے قتل عام اور کھلی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کونسل ٹنڈوالہ یار کی جانب سے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے پاکستان میڈیا کونسل حیدرآباد ڈویزنل صدر غلام رسول درس ، ٹنڈوالہ یار کے صدر سید نصیر محمد شاہ ،کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما ء کے مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرنے کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں ضلعی بھر کے صحافیوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے غلام رسول درس ، سید نصیر محمد شاہ نے کہا کہ برماء میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل مزمت عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک اور پاکستان حکومت برماء میں ہونے والے قتل عام کو فلفور روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :