اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کی متفقہ منظوری دیدی
تیل کی درآمدات محدود ،ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عاید
منگل 12 ستمبر 2017 11:56
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی جانب سے یہ نئی پابندیاں شمالی کوریا کے چھٹے اور اب تک کے سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد عائد کی گئی ہیں۔
چین اور روس نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔شمالی کوریا کے خلاف پابندی کی قرارداد امریکہ نے تیار کی تھی۔ رائے شماری کے بعد قراردار کو صفر کے مقابلے میں 15 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔نئی پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کی تیل کی درآمد کو محدود کیا گیا ہے اور ٹیکسٹائل کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی۔شمالی کوریا کا دعوی ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم بنایا ہے اور وہ مسلسل امریکہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں تاکہ جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے دبا ڈالا جا سکے۔سلامتی کونسل کے گزشتہ رو ز ہونے والے اجلاس میں تازہ پابندیوں کو اس وقت منظور کیا جب امریکہ نے اپنی تجویز کردہ سخت پابندیوں میں تھوڑی تخفیف کی اور بعض سخت تجاویز کو ہٹا لیا۔ان سخت تجاویز میں تیل پر مکمل پابندی اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے اثاثے کو منجمد کرنے کے اقدامات شامل تھے۔ان نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کے فنڈ اکٹھا کرنے اور اپنے جوہری پروگرام کو فروغ دینے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سنہ 2006 کے بعد سے شمالی کوریا کے خلاف یہ اقوام متحدہ کی نویں قرارداد ہے جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لیو جیئی نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ قرارداد کو سنجیدگی سے لے اور تمام فریقین ٹھنڈے دماغ سے کام لیں۔دریں اثنا اقوام متحدہ میں روسی سفیر وسیلی نیبنزیا نے کہا 'ایسی پیش قدمی' کو جسے روس اور چین دونوں کی حمایت حاصل ہو 'اسے کم شمار کرنا بڑی غلطی ہوگی۔ان دونوں ممالک نے جہاں پیانگ یانگ کے جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربات کو روکنے پر زور دیا ہے وہیں یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا علاقے میں فوجی مشق روکیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا تھا کہ امریکہ ان ممالک سے اپنی تجارتی تعلقات منقطع کر لے گا جو شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کریں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پہلے ہی شمالی کوریا کے تمام جوہری ہتھیاروں اور میزائل کے فروغ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
پاکستان کا غیرمساوی بین الاقوامی مالیاتی نظام میں وسیع پیمانے پراصلاحات کا مطالبہ
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
-
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.