احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا
سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو بھی پیش ہونے کا حکم الزامات کا جواب دینے کیلئے آپ کی عدالت میں حاضری ضروری ہے ،ْسمن کا متن فلیگ شپ ریفرنس کی اضافی دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں ،ْ رجسٹرار آفس
بدھ 13 ستمبر 2017 17:38
(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جاری کئے گئے سمن میں کہاگیا کہ 19ستمبر کو صبح نو بجے پیش ہوں ۔
عدالتی سمن میں کہا گیاکہ الزامات کا جواب دینے کیلئے آپ کی عدالت میں حاضری ضروری ہے نجی ٹی وی کے مطابق سمن پر ماڈل ٹائون لاہور اور رائے ونڈ کے پتے درج ہیں ۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کی اضافی دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں، فلیگ شپ ریفرنس کی تکنیکی خامیاں دور کر کے ریفرنس ایک روز قبل جمع کرا دیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ اس ریفرنس کے مطابق سابق وزیراعظم کے بچے حسن نواز، حسین نواز اور مریم صفدر بھی مذکورہ کمپنیوں میں اسٹیک ہولڈر ہیں۔گذشتہ روز رجسٹرار احتساب عدالت نے پاناما گیٹ تحقیقات کے حوالے سے شریف خاندان کے خلاف دائر ہونے والے 4 ریفرنسز میں سے 3 نیب ریفرنسز واپس کردیئے تھے۔احتساب عدالت نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے دائر کیا گیا صرف ایک ریفرنس منظور کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.