بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد عوام کا طرز زندگی بہتر بنانا ہے
چینی حکومت نے مقامی کمپنیوں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہدایت کی ہے سی پیک عظیم منصوبہ ہے جس نے چین پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے ،سن گوئی فینگ گوادر کی بندرگاہ خطے کو باقی دنیا سے ملانے کیلئے بنیادی میکنزم فراہم کرتی ہے،ڈاکٹر زو ہانگ کائی
بدھ 13 ستمبر 2017 21:09
(جاری ہے)
سیمینار کا اہتمام چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی نے کیا تھا ، سیمینار میں اس بات کا خاص طورپر ذکر کیا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پاکستان کے سیاسی اور سماجی استحکام کیلئے بڑی اہمیت ہے ، سیمینار میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں نے بھی شرکت کی ، خطاب کرنیوالوں میں چین کے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے سینئر ریسرچ فیلو زینگ یان شنگ،پیپلز بینک آف چائنا کے تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سن گوئی فینگ ، ملک کے نامور بینکار ڈاکٹر کائو یوآن زینگ اور ڈپٹی چیف اکنامسٹ ڈاکٹر زو ہانگ کائی بھی شامل تھے ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس نے چین اور پاکستان کی دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے ، گوادر کی بندرگاہ اس خطے کو باقی دنیا سے ملانے کیلئے بنیادی میکنزم فراہم کرتی ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی بی آر آئی کے بارے میں تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ منصوبہ طلب اور رسد کے ڈھانچے کے لئے امید افزا ہے اور یہ بالآخر عالمی معیشت کو متوازن بنا دے گا ۔ ڈاکٹر زو ہانگ کائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے مقامی کمپنیوں کو ہدایات اور احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبوں کے تحت پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے صنعتی اور کمرشل بینک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان کے بڑے بینکوں کے ساتھ تعاون اور رابطے کا مشترکہ میکنزم تشکیل دے ،چین مسلسل بی آرآئی کے رکن ممالک میں کمرشل بینکوں کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے تا کہ خدمات کا وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا جا سکے ،بی آر آئی منصوبے کی تکمیل کیلئے بے شمار خدمات انجام دینا ہو نگی جن میں ایجنٹ بینکس ، قرض ، لین دین کے معاملات کا تصفیہ ، کاروبار ختم کرنا اور منصوبوں کیلئے قرض جاری کرنے کے معاملات شامل ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.