شہبازشریف کا کالم نگار و صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ ستمبر 22:24

شہبازشریف کا کالم نگار و صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کالم نگار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کے بھائی ڈاکٹر شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔